غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے یعنی اللہ تعالیٰ ہی غیب دان ہے اس کےعلاوہ غیب کی باتوں کو کوئی نہیں جانتا اورعلم غیب میں سے یہ بھی ہے کہ آنے والے کل کی خبر دینا کہ کل کیا ہوگا؟
الله تعالیٰ نے علمِ غیب میں سے اتنا علم بھی کسی کو نہیں دیا کہ کوئی آنے والے کل کی خبر ہی بتادے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں الله تعالیٰ نے فرمایا: کوئی (بھی) نہیں جانتا کہ کل کیا (کچھ) کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔؟ (سورہ لقمان : آیت 34)