گذشتہ زمانے کے حالات و واقعات کو جاننے کا واحد ذریعہ تاریخ کی بے شمار کتب ہیں جنہیں مؤرخین نے کتابی صورت میں محفوظ کیا ۔
لیکن تاریخ کی اتنی ساری کتابوں میں جب مختلف مؤرخین ایک ہی واقعے کو الگ الگ انداز میں بیان کرتے تو اکثر و بیش تر اختلافی صورت پیدا ہوجاتی، پھر یہ ہی معاملہ اسلامی تاریخ میں بھی سامنے آیا۔
ایسی صورتِ حال میں سب سے اہم سوال یہ بنتا ہے کہ کس مؤرخ کی بیان کردہ تاریخ سب سے زیادہ مستند ہے؟