متفرقات

ابرار کا انجام اور فجار کی نحوست

قرآن مجید میں ارشاد ہے:
“إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ”
بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے۔

اسلام کا مقصد ہمارے سامنے بالکل واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل و دانش اور جسمانی قوت عطا فرمائی تاکہ وہ خیر و شر میں فرق کر سکے اور اپنے عمل کا راستہ خود منتخب کرے۔ یہی دنیا دارالعمل ہے، جبکہ آخرت دارالجزاء ہے، جہاں قیامت کے دن ہر ایک کو اس کی کوشش کا بدلہ دیا جائے گا۔

اگر انسان بدی کا راستہ اختیار کرے تو قرآن مجید فرماتا ہے:
“وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ”
اور یقیناً بدکار دوزخ میں ہوں گے۔

برائی کرنے والے کے چہرے پر ایک عجیب نحوست اور سیاہی نمایاں ہو جاتی ہے۔ نیکی اور بھلائی کی طرف میلان کم ہو جاتا ہے اور دل سخت ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس نیک عمل انسان کو روحانی سکون، دل کی روشنی اور چہرے کی تازگی عطا کرتا ہے۔

الشیخ داؤد محمود حفظہ اللہ

آپ جامعہ ابی بکر کراچی کے رئیس و بانی اور ان دنوں جامعہ معھد البیان کراچی کے شیخ ہیں، الشیخ داؤدمحمود صاحب حفظہ اللہ ایک ایسی علمی شخصیت ہیں ، جو بلند پایہ خطیب ، مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ مدرس بھی ہیں۔ سینکڑوں طالبان علم آپ سے استفادہ و کسب علم کا شرف حاصل کرچکے ہیں، تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

عید الفطر کے مسنون اعمال؟

عید کی خوشی کیسے منائیں؟ عید کا چاند دیکھ کر نبی کریم ﷺ کیا کرتے…

2 days ago

رمضان المبارک کے اختتام پر آٹھ اہم نصیحتیں

ماہِ رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم…

2 days ago

عید کی تیاری میں رمضان نہ رہ جائے!

رمضان میں عید کی شاپنگ پر جانے کے حوالے سے شریعت کیا رہنمائی کرتی ہے؟…

2 days ago

سچے ایمان کی علامت؟

آپ ﷺ کو صادق (سچا) ماننے کا اصل مطلب کیا ہے؟ آپ ﷺ کی شان…

4 days ago

فیصل بینک  کا “نور کارڈ”اسلامی کریڈٹ کارڈ یا سودی حیلہ

          عصرِ حاضر میں اسلامی بینکاری کے نام پر متعدد مالی مصنوعات (Financial Products) متعارف…

6 days ago

نیک اعمال میں ثابت قدمی:

وہ کون شخص ہے جو قیامت کے دن کامیاب ہوگا، اور کامیابی کے لیے کیا…

7 days ago