"شہادتِ صحابہ و اہلِ بیت اور شبہات کا ازالہ"
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، جو محض ہجری تقویم کی ابتدا نہیں، بلکہ اسلامی تاریخ کی عظیم قربانیوں اور شہادتوں کی یاد کا مہینہ بھی ہے۔ اس مہینے میں جہاں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسے عدل و انصاف کے پیکر کو شہادت نصیب ہوئی، وہیں نواسۂ رسول، سردارِ شبابِ اہلِ جنّت حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے بھی کربلا کے میدان میں باطل کے سامنے سر نہ جھکاتے ہوئے عظیم قربانی دی۔
لیکن شہادتوں کا یہ سلسلہ صرف کربلا یا محرم سے مخصوص نہیں۔ مدینہ منورہ میں اسلامی سلطنت کے قیام کے بعد، مختلف معرکوں میں صحابہ کرام نے دین کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ جنگ اُحد میں سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت ایک ایسا دلسوز منظر تھا جسے دیکھ کر خود رسول اللہ ﷺ نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی:
“اے اللہ! مجھے بھی شہادت عطا فرما۔”
یہ سب قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اسلام صرف کتابی پیغام نہیں، بلکہ خونِ شہداء سے لکھی ہوئی وہ زندہ حقیقت ہے جس کی حفاظت کے لیے ہر دور میں مخلصینِ امت نے جانیں نچھاور کی ہیں۔
سیدنا علیؓ نے دار الخلافہ کو مدینہ طیبہ سے کہاں منتقل کیا؟کیا سیدنا علیؓ اور…
کیا سیدنا امیر معاویہ ؓ نے اپنے بیٹے کو خلیفہ نامزد کرکے اسلام کی تاریخ…
شہدائے کربلا کے چند مخصوص ناموں کو آخر کیوں چھپایا جاتا ہے؟ اہم وجہ جانیے!کربلا…
یزید کی بیعت کا حکم مدینہ تک کیسے پہنچا؟سیدنا حسینؓ تک جب پیغام پہنچا تو…
کیا کربلاء تاریخِ اسلام کا سب سے المناک واقعہ ہے؟تاریخِ اسلام میں سب سے مظلومانہ…
اخلاقِ حسنہ، دینِ اسلام کا حسن اور ایک مسلمان کی پہچان ہیں۔ اس آڈیو میں…