نوجوانوں کی ذمہ داریاں



نوجوانوں مستقبل کے معمار ہوتے ہں ، قوموں کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قوم کا نوجوان اپنا کردار ادا نہ کرے یہی وجہ ہے سازشی عناصر کا اصل ہدف بھی نوجوان ہی ہیں نتیجتاً اس وقت نوجوانوں کا بگاڑ اور بری عادات و خصلتوں کا شکار ہونا، دور حاضر کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے ، والدین کی کثیر تعداد اس حوالے سے پریشان نظر آتی ہے کہ ان کی نوجوان اولاد دینی ، اخلاقی طور پر بگاڑ کا شکار ہوچکی ہے ، ایسے میں ضروری ہے کہ ان کے نوجوان نسل اور ان کے والدین اپنی ژذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس عمر میں ان امور کی طرف توجہ دیں جو انہیں اسی طرف اس بیان میں توجہ دلائی گئی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔