مثالی خاتون سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا



صحابہ کرام و صحابیات عظام رضی اللہ عنہم کی سیرت ھماے لئے مشعلِ راہ ہیں مگر ان میں بعض بہت اعلیٰ مقام حاصل کرلیتے ہیں۔ ایک عظیم صحابیہ سیدہ ام سُلیم رضی اللہ عنہا جو کہ سیدنا انس بن مالک کی والدہ ماجدہ ہیں ان کی سیرت اور کردار یقینا مثالی ہے۔ شیخ محترم نے ان کی سیرت بیان فرمائی ہے۔  

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔