فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ: آپ کے والد بھی بڑے عالم دین تھے اور آپ کا شمار بھی ممتاز علماء کرام میں ہوتا ہے ، جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے علوم اسلامیہ کی تعلیم مکمل کی ، اور جامعہ سلفیہ سے پہلے دو طلبہ جن کا داخلہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ہوا ، ان میں سے ایک فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم صاحب ہیں ، واپس آکر جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے سلسلہ تدریس کا آغاز کیا اور کافی عرصہ تک مدیر التعلیم بھی رہے ، پھر جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی میں تدریس کے لیے آگئے بعد ازاں دوبارہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تدریس کے لیے چلے گئے تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔