Part 2 جہنم میں خواتین کی زیادہ تعداد کے اسباب



وہ کیا اسباب ہیں جن کی وجہ سے جہنم میں خواتین کی کثرت زیادہ ہوگی خواتین کو یہ جاننا چاہیے تاکہ وہ اپنی اصلاح کریں اور ایسی عاداتِ بد سے خود کو محفوظ رکھیں جو جہنم میں جانے کا سبب بنتی ہیںجہنم میں خواتین زیادہ ہوں گی جس کی وجہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ بیان کی گئی ہے کہ خواتین اپنے خاوندوں کی بہت زیادہ نافرمانی کرتی ہیں ، ان کی بات نہ ماننا ، الجھنا اور شوہر کے حکم کو ٹال دینا یہ خواتین میں عام ہے ، اسی طرح دوسری وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ عورتیں بہت زیادہ لعن طعن کرتی ہیں ، بالخصوص ان دو اعمال کا تذکرہ ہوا ہے ، مزید تفصیل جاننے کے لیے یہ خطاب سماعت فرمائیں۔

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔