جادو، حسد اور ہر شر کا مکمل قرآنی علاج!
سورت الفلق اور سورت الناس وہ سورتیں ہیں جن میں بندہ اپنے رب کے سامنے اپنی عاجزی، محتاجی اور حفاظت کی التجا پیش کرتا ہے۔ یہی کیفیت اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے — کہ بندہ اپنی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے رب سے پناہ مانگے۔
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
“رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا کہ رات کو ان دو سورتوں (الفلق اور الناس) کو پڑھے بغیر نہ سونا۔ پوری زندگی گزر گئی مگر میں نے انہیں کبھی ترک نہیں کیا، اور میں انہیں چھوڑ بھی کیسے سکتا ہوں جبکہ میرے حبیب ﷺ نے مجھے ان کا حکم دیا تھا۔”
ان سورتوں کا پیغام ہے کہ انسان ہر شر سے پناہ صرف اللہ سے مانگے، کیونکہ اصل حفاظت اسی کے اختیار میں ہے۔
عید کی خوشی کیسے منائیں؟ عید کا چاند دیکھ کر نبی کریم ﷺ کیا کرتے…
ماہِ رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم…
رمضان میں عید کی شاپنگ پر جانے کے حوالے سے شریعت کیا رہنمائی کرتی ہے؟…
عصرِ حاضر میں اسلامی بینکاری کے نام پر متعدد مالی مصنوعات (Financial Products) متعارف…
وہ کون شخص ہے جو قیامت کے دن کامیاب ہوگا، اور کامیابی کے لیے کیا…