اخلاص نیت Part 4



اخلاص نیت کے عنوان پر فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی کے علمی دلائل سے مزین چار خطبات جس کی سماعت سے یقینا ہر مسلمان کو فائدہ ہوگا۔ ان شا ء اللہ ۔ اخلاص عقیدے سے لے کر تمام اعمال کے لیے بنیاد شرط ہے ، اخلاص کے بغیر تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں اور اخلاص کی بدولت کم سے کم تر عمل کو بھی اللہ تعالیٰ ایسی قبولیت سے نوازتا ہے کہ خود اللہ رب العالمین اسے بڑھاتا ہے ۔


فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔