اللہ تعالیٰ کا عدل و انصاف اور انسان



اللہ تعالیٰ عدل کرنا والا ہے ، عدل کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ جس کے لیے جب بھی ، جو بھی فیصلہ کرتا ہے وہ عدل پر ہی مشتمل ہوتا ہے ، اسی لیے متعدد مقامات پر قرآن کریم میں یہ موجود ہے کہ اللہ تعالیٰ ظالم نہیں ہے ظلم کا مفہوم ہے جو شص جس حق یا چیز کا مستحق ہے اسے وہ نہ دینا ، اللہ تعالیٰ خود بھی عدل کرنے والا ہے اور لوگوں کو بھی عدل کرنے کا حکم دیتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔