اللہ تعالیٰ کی عظمت کی معرفت



دین اسلام کی اساس توحید ہے اور توحید یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات و صفات ، وبوبیت و الوہیت میں اکیلا ماننا ،اللہ تعالیٰ کی عظمت توحید ہی میں ہے اس لیے اللہ تعالیٰ کی عظمت کے بارے میں جاننا یا توحید کی تمام اقسام کے بارے میں جاننا جس سے اللہ رب العالمین کی عظمت کی معرفت حاصل ہو، انتہائی ضروری ہے ۔علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں اسی اہم موضوع کو بیان کیا ہے

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔