اصلاحِ نفس و معاشرہ

وہ دن جب راز کھولے جائیں گے

تحریر : الشیخ عبدالمجید محمد حسین بلتستانی حفظہ اللہ

گزشتہ دنوں جب واٹس ایپ نے یہ اعلان کیا کہ اس کے صارفین کی تمام خفیہ معلومات(پرائیویسی )کو ظاہر کردے گا ،اس اعلان کا ہوناتھا کہ واٹس ایپ کے صارفین میں طوفان بلکہ بھونچال آگیا۔ واٹس ایپ کے صارفین واٹس ایپ کو چھوڑکر اس قسم کے دوسرے ایپس(APPS) پر منتقل ہوگئے۔انسان کو بلکہ ایک بندہ  مؤمن کو یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے کوئی بھی چیز مخفی نہیں ہے ۔ اس اہم بات کو اللہ تعالیٰ  نےقرآن پاک میں متعدد مقامات پر  بیان فرمایاہے:

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

آل عمران – 5

بے شک اللہ وہ ہے جس پر کوئی چیز نہ زمین میں چھپی رہتی ہے اور نہ آسمان میں۔

وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ

النحل – 19

اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔

إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى

الاعلیٰ – 7

 یقینا وہ کھلی بات کو جانتا ہے اور اس بات کو بھی جو چھپی ہوئی ہے۔

وَإِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَإِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَأَخْفَى

طٰه – 7

اور اگر تو اونچی آواز سے بات کرے تو وہ تو پوشیدہ اور اس سے بھی پوشیدہ بات کو جانتا ہے۔

إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ

الانبیاء – 110

بے شک وہ بلند آواز سے کی ہوئی بات کو جانتا ہے اور وہ بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو۔

بلکہ اللہ تعالیٰ سرگوشیوں کو بھی جانتاہے:

مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَى ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا

المجادلة – 7

کوئی تین آدمیوں کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ کوئی پانچ آدمیوں کی مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم ہوتے ہیں اور نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں بھی ہوں۔

ان آیات سے واضح ہواکہ اللہ تعالی سے کوئی چیز دنیا میں چھپی ہوئی نہیں ہے تو انسان کو سوچنا چاہیے کہ کل قیامت کو اس کی ساری زندگی کے کرتوت کھلی کتاب کی مانند اس کے سامنے ہوگی ۔

دنیا میں تو انسان چند لوگوں سے اپنی خفیہ معلومات کو چھپانے کےلیے سارے جتن  کرتاہے ، لیکن اس دن اس کی ساری زندگی کچا چٹھا پوری کائنات کے سامنے لایاجائےگا اور منہ چھپانے کوبھی جگہ نہ ہوگی۔اس دن اپنے گناہوں کو دیکھ کر شدت کے ساتھ اس بات کی تمنا کرےگا:

يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ

آل عمران – 30

جس دن ہر شخص حاضر کیا ہوا پائے گا جو اس نے نیکی میں سے کیا اور وہ بھی جو اس نے برائی میں سے کیا، چاہے گا کاش! اس کے درمیان اور اس کے درمیان بہت دور کا فاصلہ ہوتا اور اللہ تمھیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں سے بے حد نرمی کرنے والا ہے۔

وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا

الکھف – 49

اور کتاب رکھی جائے گی، پس تو مجرموں کو دیکھے گا کہ اس سے ڈرنے والے ہوں گے جو اس میں ہوگا اور کہیں گے ہائے ہماری بربادی! اس کتاب کو کیا ہے، نہ کوئی چھوٹی بات چھوڑتی ہے اور نہ بڑی مگر اس نے اسے ضبط کر رکھا ہے، اور انھوں نے جو کچھ کیا اسے موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا۔

ایک رائی کے دانے کے برابر بھی نیکی یا برائی کو بھی ظاہر کردیاجائے گا۔جب یہ کیفیت اس دن ہم سب کے ساتھ پیش آنی ہے تو ہمیں اس دن کے لیے بخوبی تیاری کرنا چاہیے تاکہ اس دن کی رسوائی سے بچ سکیں ۔

اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہمیں کتاب وسنت پر قائم ودائم رکھے۔ آمین

الشیخ عبدالمجید محمد حسین بلتستانی حفظہ اللہ

آپ نے دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈانوالہ(ضلع فیصل آباد)سے درس نظامی مکمل کرنے کے بعد کراچی کے معروف دینی ادارہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں دوسال پڑھا، بعد ازاں اسی ادارہ میں بحیثیت مدرس خدمات دین میں مصروف ہیں، آپ نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

Recent Posts

گالی دینا ایک سنگین جرم ہے

قرآنِ مجید کا حکم "کسی پر عیب نہ لگاؤ" سے کیا مراد ہے، اور اس…

4 hours ago

Pakistan – Afghanistanجنگ اندیشہ درست ثابت ہوا

افغانستان میں طالبان کی فتح پر ظاہر کیا گیا وہ کون سا اندیشہ تھا جو…

2 days ago

اللہ کے حکم کی عظمت اور تخلیق کامل !

دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی معمولی انسان حکم دیتا ہے تو دوسرا…

4 days ago

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت اور اللہ کی غالب سنت

نبی کریم ﷺ کی دعوت انسانیت کے لیے سب سے عظیم نعمت تھی۔ آپ ﷺ…

5 days ago

جاوید احمد غامدی صاحب حدیث کو کیوں نہیں مانتے؟

کیا جاوید غامدی کے نزدیک حدیث دین کا ماخذ بن سکتی ہے؟ غامدی صاحب کن…

6 days ago

نماز مومن کی شناخت!

حضرت عمر بن خطابؓ نماز کے لیے تشریف لائے، صفوں کو درست کیا، اور نماز…

1 week ago