نام و نسب :
آپ کا نام عبد المنان بن ملک شرف الدین بن نور خان، اور لقب “استاد پنجاب “ہے ۔پنجاب کو آپ نے شاگردوں سے بھر دیا تھا۔
ولادت :
1267ھ کو قصبہ کرولی تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
بچپن میں آپ کو دو بڑی آزمائشوں سے گزرنا پڑا، ایک آنکھوں کی بینائی کا ختم ہونا اور دوسرا والد محترم کا سایہ اٹھ جانا لیکن اس کے باوجود آپ نے علم ہی کو اپنا شغل بنایا حفظ قرآن کے بعد حصول تعلیم کے لیے متحدہ ہندوستان کے مختلف شہروں کا سفر کیا ۔
اساتذہ :
آپ کے اساتذہ میں سے چند نمایاں نام یہ ہیں :
سید نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ
مولانا عبد الحق بنارسی رحمہ اللہ
اور محمد مظہر نانوتوی رحمہ اللہ شامل ہیں
خصائل و خدمات :
آپ کو لغت اور نحو پر کامل دسترس تھی قرآن و حدیث کے متون ازبر تھے،حصول علم کے بعد وزیر آباد کو اپنا مسکن بنایا اور ساری زندگی یہیں درس و تدریس میں بسر کی، کہا جاتا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں پچاس سے زائد مرتبہ کتب ستہ کا درس دیا ۔
تلامذہ :
آپ کے تلامذہ کی فہرست طویل ہے،جن میں سے چند یہ ہیں :
شیر پنجاب مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ
محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ
ابو القاسم سیف بنارسی رحمہ اللہ
حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ
اور مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ جیسی نامور شخصیات آپ کے فیض یافتگان میں سے ہیں۔
وفات :
16رمضان 1334ھ مطابق 15جولائی 1916ء بروز منگل بعد نماز عصر وزیر آباد میں وفات پائی اور قبرستان پرانی چونگی سیالکوٹ روڈ میں سپردخاک کیے گئے رحمة الله عليه
لیلۃ القدر میں قرآن مجید مکمل نازل ہونے کے ساتھ دوسرا اہم کام کیا ہوا؟…
عبادت کے حوالے سے قرآن مجید کی کیا نصیحت ہے؟ کیا چھٹیوں کے دن آرام…
عید کی خوشی کیسے منائیں؟ عید کا چاند دیکھ کر نبی کریم ﷺ کیا کرتے…
کیا فیشن اختیار کرنے میں ہم آزاد ہیں؟ زینت، خوبصورتی یا فیشن اختیار کرنا شرعا…
غزہ کی حالیہ صورتحال کس قرآنی آیت کی عکاسی کرتی ہے؟ رمضان المبارک میں اہلِ…
رمضان المبارک میں نبی کریم ﷺ کی عبادت کیسی ہوتی تھی؟ نبی کریم ﷺ کا…