فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف حفظہ اللہ: آپ کاشمار پاکستان کے ممتاز علماء دین میں ہوتا ہے ، آپ پاکستان سے دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب چلے گئے اور وہاں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے گریجویٹ کیا اور پاکستان واپس آکر علمی ، و دینی خدمات کا سلسلہ شروع کردیا ، آپ کچھ عرصہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی ، پھر جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں مدرس رہے ، بعد ازاں آپ نے مرکز التربیۃ کی بنیاد رکھی جہاں فارغ التحصیل علماء کے مزید علمی رسوخ کے لیے تین سالہ تخصص کا سلسلہ شروع کیا جوکہ تاحال جاری ہے ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے قائم و دائم رکھے اور وہ ادارہ یونہی اپنی روشنیاں بکھیرتا رہے۔