جمال و خصالِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم – قسط 3(حصہ 1)



اپنےمحبوب نبیﷺ کو پہچانئیے !

(تذکرہ جمال و خصالِ نبوتﷺ)

(صحیح بخاری شریف  اور ’’شمائلِ ترمذی‘‘ سے ماخوذصحیح احادیث کی روشنی میں)

مقرر:فضیلۃ الشیخ محدّث العصر علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

کلاس: 3 مورخہ9 فروری 2019بروز ہفتہ، بعد نمازِ عصر تا عشاء

Part-1 حصہ اول (بعد نمازِ عصرتا مغرب)

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔