حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ راستے میں میرا ہار گم ہو گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے قافلے کو روک دیا تاکہ ہار تلاش کیا جائے۔ جہاں قیام تھا، وہاں پانی موجود نہیں تھا۔ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ وضو کے لیے پانی نہیں ہے، تو نماز کیسے ادا کریں؟

اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے تیمم کا حکم نازل فرمایا:
اگر پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کرلو1

یوں تیمم کو وضو اور غسل کے متبادل کے طور پر مقرر کیا گیا۔ اسلام میں طہارت اور پاکیزگی کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور سردی کے موسم میں تیمم ایک اہم رخصت ہے۔

  1. (سورۃ النساء: 43)
الشیخ عبداللہ شمیم حفظہ اللہ

آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ المعہد السلفی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالشھادۃ العالیہ کی سند حاصل کی، بعد ازاں اسی ادارہ میں بحیثیت مدرس خدمات دین میں مصروف ہیں، آپ نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں سینئر ریسرچ اسکالر اور الھجرہ آن لائن انسٹیٹیوٹ میں بحیثیت مدرس کام کررہے ہیں۔

Recent Posts

“نبی کریم ﷺ کو عالمِ غیب کہنا تعظیم ہے یا غلو؟”

علمِ غیب کیا ہے؟ کیا نبی کریم ﷺ کو غیب کا علم تھا؟ "سورۃ التکویر…

39 minutes ago

نبی کریم ﷺ نے حدیث لکھنے سے منع کیوں فرمایا؟

آخر نبی کریم ﷺ نے حدیث لکھنے سے کیوں روکا تھا؟ کیا حدیث نہ لکھنے…

2 days ago

Marketingکرتے ہوئے یہ تین بڑی غلطیاں کبھی نہ کریں۔”

مارکیٹنگ کی شرعی اہمیت کیا ہے؟ مارکیٹنگ میں کون سے شرعی اصولوں کا خیال ضروری…

3 days ago