نفع و نقصان کا مالک صرف الله رب اللعالمین ہے۔ نظرِ بد، نقصان، دشمنی یا بیماری سے حفاظت کے لئے کوئی دھاگہ باندھنا، کوئی کڑا پہننا، کسی انگوٹھی یا پتھر کا استعمال ایک ایسا عمل ہے جو مسلمان کو شرک جیسے مہلک اور قبیح گناہ میں مبتلا کردیتا ہے۔ حفاظت، شفاء یا نفع کے حصول کی غرض سے اِن اشیاء کے استعمال کا مطلب ہے الله رب اللعالمین کو چھوڑ کر اِن چیزوں سے مدد و استعانت طلب کرنا جو کہ صریح اور واضح شرک ہے۔