سورۃ الناس اپنے موضوع کے لحاظ سے بڑی اہم سورۃ ہے، اس سورۃ میں توحید کی تینوں اقسام ، توحید الوہیت ، توحید ربوبیت ، توحید اسماء و صفات کا اجمالی طور پر بیان موجود ہے ، مزید یہ کہ اس سورۃ میں اللہ رب العالمین کی بالخصوص وسوسوں سے پناہ مانگی جارہی ہے ، خواہ وہ جنات کی طرف سے ہوں یا انسانوں کی طرف سے۔ اسی لیے شیطانی اثرات سے حفاظت کے لیے صبح و شام ، ہر نماز کے بعد اس سورۃ کا بلکہ معوذات کا پڑھنا ، اور مریض کو ان سورتوں کے ذریعہ سے دم کرنا مفید بھی ہے اور مسنون بھی۔
- فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ in قرآن کریم و تفاسیر و علومِ قرآن