سَلَف سے مراد کون ہیں


سَلَف سے مراد کون ہیں۔ سَلَفی کن کو کہا جاتا ہے؟ سلف کا مفہوم پہلے گزرے ہوئے نیک لوگ جوکہ صحابہ ، تابعین عظام او تبع تابعین ہیں ، جو صحیح منہج اور درست عقیدے پر قائم تھے ، انہی کی نسبت سے اس دور کے جو صحیح منہج کے حامل ہوں اور بدعات و خرافات سے شرک سے خود کو بچانے والے ہیں سلفی کہلاتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔