اصلاحِ نفس و معاشرہ

رمضان: برکت اور تقوی کا مہینہ

اللہ تعالیٰ نے روزے کو تقوی کے حصول کا ذریعہ بنایا ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ1

ترجمہ: اے ایمان والوں! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “تمہارے پاس رمضان، برکت والا مہینہ آ چکا ہے، اس میں رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔”

یہ مہینہ گناہوں سے بچنے، نیکیوں میں اضافہ کرنے اور اللہ کی رحمت سمیٹنے کا بہترین موقع ہے۔

  1. (البقرة: 183)
الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ

آپ نے ابتدائی تعلیم جامعہ محمدیہ جلالپور پیروالا سے حاصل کی پھر جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار سے سند فراغت حاصل کی اور ایک عرصہ وہاں تدریس کی پھر المعہد السلفی کی بنیاد سے تاحال المعہد السلفی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نائب المدیر و مدیر التعلیم و سینئر مدرس کی حیثیت سے دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، علاوہ ازیں سندھ کے دور دراز علاقوں میں دعوت و تبلیغ کی غرض سے اسفار کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی جہود و مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تادیر دینی خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہے ۔

Recent Posts

جرابوں پر مسح کرنا اجماع کے خلاف ہے؟

کیا مسح صرف چمڑے کے موزوں پر ہی ہوتا ہے؟ کیا جرابوں پر مسح کرنے…

1 day ago

عبادت میں دل نہیں لگتا، کیا کریں؟

عبادت میں دل کیوں نہیں لگتا؟ عبادت میں دل کیسے لگائیں؟ عبادت کے اثرات ہماری…

4 days ago

تاریخِ اسلام کی ایک دلچسپ اور انوکھی شادی

ایک غریب صحابی کے رشتے کے لیے نبی کریم ﷺ نے کس گھرانے کو منتخب…

4 days ago

کیا اہلِ حدیث کے فقہی مسائل اجماع کے خلاف ہیں؟

مسئلہ تین طلاق پر اجماع کے دعوے کی حقیقت؟ "حلالہ" کی حقیقت اور شرعی حیثیت؟…

6 days ago