رمضان اور محاسبہ



رمضان گزر جانے کے بعد اپنا جائزہ اور احتساب کریں کہ ماہ رمضان کے بعد رمضان والی زندگی گزر رہی یا رمضان سے پہلے والی ، جن مقاصد کے لیے رمضان آیا تھا کیا وہ حاصل ہوگئے یا نہیں ،رمضان کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک مقصد تقوی کا حصول ہے انسان خلوت میں یا جلوت میں، تنہا ھوں یا محفل میں برائی سے رک جائےاور نیکی کی طرف مائل رہے اور گناہ سے بچنا اسی کا نام تقوی ہے ،اس لیے ہر لمحہ اللہ کا ڈر اور خوف دل میں رہنا چاہیے تبھی گناہوں سے بچنا ممکن ہے۔

محدث العصرپروفیسر عبد اللہ بہاولپوری رحمہ اللہ: پروفیسر عبداللہ بہاولپوری کا شمار پاکستان میں اپنے دور کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ نے علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ،بعد ازاں جامعہ پنجاب سے ایم اے اسلامیات کیا، ، عربی ، انگریزی، اردو زبانوں کے ماہر تھے ،ایک عرصہ ایس ای کالج بہاولپور میں لیکچرار رہے۔آپ بہترین خطیب اور معروف مصنف تھے۔