قربانی عشرہ ذوالحجہ کی افضل ترین عبادت



قربانی عشرہ ذوالحجہ کی افضل ترین عبادت

عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت بے شمار احادیث میں واضح ھیں، ان ایام کی عبادات کو بعض احادیث میں جہاد سے بھی افضل قرار دیا گیا ہے۔ انہی ایام میں حج جیسی عظیم عبادت ادا کی جاتی ہے۔ ان ایام میں سب سے افضل عبادت سنتِ ابراہیمی ہے یعنی قربانی کرنا۔  

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔