سیرت و سوانح

قرآن فہمی میں سیرت النبی ﷺ کی اہمیت

  • سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب نبی ﷺ کے اخلاق کی بابت پوچھا گیا تو آپ نے فرایا کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ گویا آپ ﷺ کی زندگی قرآن کی عملی تفسیر تھی۔
  • قرآن مجید میں نبی ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا ذکر موجود ہے۔
  • کئی علما نے نبی ﷺ کی سیرت کو قرآن سے ماخوذ کیا ہے اور کئی کتابیں لکھی جن میں سے ایک کتاب “سیرۃ الرسول مقتبسة من القرآن الکریم” ہے۔
  • سورہ نصر کے نزول پر صحابہ کو خوشخبری ملی کہ دین مکمل ہوچکا، لیکن جو صحابہ قرآن کی روح کو سمجھتے تھے، وہ جانتے تھے کہ یہ آپ ﷺ کی وفات کا اشارہ ہے۔
  • سورہ مائدہ کی آیت “الیوم اکملت لکم دینکم” نازل ہوئی تو یہ دین کی تکمیل کی خوشخبری تھی، لیکن یہ بھی آپ ﷺ کے دنیا سے رخصت ہونے کا اشارہ تھی۔
  • سورہ نور میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واقعے (واقعہ افک) کا ذکر ہے، جسے مکمل طور پر سمجھنے کے لیے سیرت کا مطالعہ ضروری ہے۔
  • قرآن کی بہت سی سورتیں اور آیات نبی ﷺ کی سیرت سے جڑی ہوئی ہیں، جیسے سورہ منافقون اور سورہ کہف وغیرہ۔
  • تفسیری کتابیں جیسے تفسیر طبری اور تفسیر بالمأثور میں بھی نبی ﷺ کی سیرت کا بہت ذکر کیا گیا ہے۔
الشیخ محمد کامران یاسین حفظہ اللہ

آپ نے کراچی کے معروف دینی ادارہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالمعہد الرابع مکمل کیا،بعد ازاں آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کرتے رہے، اب دین کی نشر و اشاعت کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

Recent Posts

کیا قبر میں پیارے نبیﷺ کی زیارت کرائی جاتی ہے؟

کیا قبر میں سوالات کے دوران نبی کریم ﷺ کی زیارت کرائی جاتی ہے؟ کیا…

21 hours ago

اسباب اختیار کرتے ہوئے یہ غلطی ہرگز نہ کریں!

اسباب اختیار کرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ "فلاں ڈاکٹر کے ہاتھ میں…

6 days ago

منافقین کی صفات اور نفاق کا ظہور

مدینہ میں نفاق کا ظہور کب اور کیوں ہوا؟منافقین کی سب سے بنیادی اور خطرناک…

7 days ago

اللہ کے اسماء وصفات کی معرفت

 خطبہ اول: یقیناً تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، وہ اکیلا اور بے نیاز ہے،…

7 days ago

چند جامع نصیحتیں

 خطبہ اول: تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جو بقا و ابدیت میں منفرد ہے۔…

7 days ago

مہنگائی کیوں؟

قدرتی وسائل سے بھرپور پاکستان معاشی بحران کا شکار کیوں ہے؟ ہماری بدحالی کی بنیادی…

1 week ago