نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء راشدین کی سنت کو تھامنے کا حکم دیا گیا ہے ، خلفاء راشدین میں سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں جوکہ یار غار ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار ہجرت کے ساتھ ، بلکہ ہر موقع کے ساتھی ہیں ، تمام صحابہ میں سب سے بڑے عالم اور سب سے بلند مقام کے مالک ہیں ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جو نبی کریم کے سسر ، ہر موقع کے ساتھی ، جو مشورہ دیں اللہ تعالٰٰ شریعت بنادیں ، جس راستے سے گزریں اللہ تعالیٰ راستہ بدل دے ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جو نبی کریم کے داماد بلکہ یکے بعد دیگرے دو بیٹیوں سے شادی کا شرف ملا ، اسی طرح سیدناعلی رضی اللہ عنہ اسلام کے چوتھے خلیفہ ، رسول اللہ ﷺ کے داماد ، فاطمہ کے خاوند ، حسنین یعنی حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے والد اور عشرہ مبشرہ میں سے ہیں مزید جاننے کے لیے مکمل خطاب سماعت فرمائیں
کیا انسان ایک ذرے (ایٹم) سے پیدا ہوا؟ کیا واقعی انسان پہلے بندر تھا؟ نظریۂ…
افغانستان میں طالبان کی فتح پر ظاہر کیا گیا وہ کون سا اندیشہ تھا جو…
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی معمولی انسان حکم دیتا ہے تو دوسرا…
نبی کریم ﷺ کی دعوت انسانیت کے لیے سب سے عظیم نعمت تھی۔ آپ ﷺ…
کیا جاوید غامدی کے نزدیک حدیث دین کا ماخذ بن سکتی ہے؟ غامدی صاحب کن…