موسم کی تبدیلی میں نصیحت
موسم سرما حقیقتاً مومن کے لیے ایک عظیم روحانی موقع ہوتا ہے، جو اس کے اعمال صالحہ اور عبادت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ جیسے بہار میں پھول کھلتے ہیں اور درخت ہرے بھرے نظر آتے ہیں، ویسے ہی سردی کا موسم مومن کے لیے نیکیوں کے میدان میں کامیابی کی نوید لاتا ہے۔ سردیوں میں دن چھوٹے اور راتیں طویل ہوتی ہیں، جو روزے رکھنے اور رات کی عبادتوں جیسے قیام اور تہجد کے لیے بہترین وقت ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “سردی کا موسم مؤمن کے لیے بہار کی طرح ہوتا ہے، اس کے دن چھوٹے ہوتے ہیں جن میں وہ روزہ رکھتا ہے، اور راتیں لمبی ہوتی ہیں جن میں وہ قیام کرتا ہے۔
معجزہ کسے کہتے ہیں اور اس کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ نبی کریم ﷺ سے…