میں حدیث سمجھنا چاہتا ہوں مگر کیسے؟



قرآن کریم کے بعد دین اسلام کا بنیادی ماخذ حدیث رسول ہے اس لیکچر میں محدث العصر علامہ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے اسی بنیادی پیغام کو انتہائی مدلل انداز میں بیان فرمایا ہے

یہ پروگرام مورخہ 25 جنوری 2015ء کو جامع مسجد سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، ڈیفنس فیز4 کراچی میں منعقد ہوا۔

فضیلۃالشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ: آپ 1948ء یا 1949 میں لیاقت پور رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے ، معروف محقق ، مصنف اور خطیب ہیں ، آپ کی تصانیف کا دائرہ کافی وسیع ہے ، مجلس افتاء مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نگران ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ہیں۔ادارہ علوم اثریہ کے ناظم ہیں۔