متفرقات

کن جانور کی قربانی جائز ہے؟

  قربانی کے جانور کے کچھ احکامات ہیں جو ہمیں سمجھنا ضروری ہے کہ کس جانور کی قربانی جو ہم نے کرنی ہے۔

اصول یہ ہے جانور کے حوالے سے کہ قربانی صرف ان جانوروں کی کرنا جائز ہے جن کے ذکر قرآن مجید میں ہوا ہے اوراس کے علاوہ بہت سے جانور ہیں جو حلال ہیں بلکہ قیمتی بھی ہو سکتے ہیں مثلاً ہرن ہے اب ہرن حلال جانور ہے ،اور قیمتی بھی ہے مہنگا بھی ہو سکتا ہے، تو اگر کوئی شخص ہرن کی قربانی کرے گا تو وہ قربانی نہیں ہو گی ۔

قربانی صرف ان جانوروں کی ہوگی جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے ۔

تو اللہ رب العالمین نے فرمایا:

وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ1

 کہ اللہ رب العالمین کا نام لے ان مخصوص دنوں میں ان جانوروں کے اوپر جو اللہ رب العالمین نےان کو دیئے ہیں بھیمۃ الانعام، انعام کہتے ہیں جو پالتو موشی جانور ہوں ان کا ذکر اللہ رب العالمین نے سورت الانعام میں فرمایا :

ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ  مِّنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ2

آٹھ قسمیں ہیں جانوروں کی جن کے قربانی کرنی ہے  ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ آٹھ قسمیں ہیں دو بیڑ ان میں سے اور دو بکری میں سے الضَّأْنِ  کہتےبھیڑ کو الْمَعْزِ  کہتے بکری کو تو دو قسمیں کیا ہوگیں یعنی نر اور مادہ نر اور مادہ بکرے میں سے یعنی بکرہ اور بکری تو یہ دو ہوگی اسی طریقے سے فرمایا کہ

وَمِنَ الْإِبِلِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَيْنِ3

 کہ دو انٹوں میں سے اور دو گائے میں سے تو اس طریقے سے یہ آٹھ قسمیں اللہ رب العالمین نے بیان فرمائی ہے تو قربانی کے لیے جانوروں کی ہمارے پاس چار اقسام بنتی ہے پہلی قسم اونٹ اور اونٹی دوسری قسم جو ہے وہ گائے اور راجح قول کے مطابق بھینس اس میں شامل ہے بھینس جس کو عربی میں جاموس کہا جاتا ہے گائے ہے اس کو بقر  کہتے جیسا سورۃالبقرہ پڑتے ہیں اور جو بھینس ہے اس کو جاموس کہا جاتا ہے عربی میں تو اس میں بڑا ایک شدید اختلاف ہے علماء میں کہ کیا بھیس کی قربانی ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ہے۔

 اصولی طور پر بہتر بات یہ ہوتی ہے کہ جب کسی مسئلے میں ایسا اختلاف ہو کہ جو اجتہاد کی طرف جا رہا ہو تو بہتر ہوتا ہے کہ انسان اس اختلاف سے باہر نکلائے ضروری نہیں ہے کہ آپ اس اختلاف میں رہ کے وہی عمل کریں ہاں اگر کسی کے پاس بھیس ہی موجود ہے وہ قربانی کرتا ہے تو اس کی قربانی ہو جائے گی علی قول راجح تیسری قسم بکرا اور بکری اور چوتھی قسم دمبا اور بھیڑ نر اور ماندہ۔

___________________________________________________________________________________________________________________

  1. (سورۃ الحج28)
  2. (سورۃ الانعام:143)
  3. (سورۃ الانعام:143)
الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ

آپ کراچی کے معروف دینی ادارہ المعہد السلفی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالشھادۃ العالیہ کی سند حاصل کی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، نیز اسلامک بینکنگ اور فنانس میں جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی جاری ہے۔ اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے مدیر ، الھجرہ آن لائن انسٹیٹیوٹ کے مدیر ہیں ، البروج انسٹیٹیوٹ کراچی میں مدرس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Recent Posts

بعثتِ نبوی ﷺ کا مقصد اور سیرت کا پیغام

نبی ﷺ کی بعثت کا اصل مقصد کیا تھا؟سیرتِ نبوی ﷺ کو پڑھنے کا صحیح…

4 days ago

نکاح کی نیت سے RELATIONSHIP میں رہنا کیسا؟

اسلام عورت کی عصمت و پاکدامنی کی حفاظت کیسے یقینی بناتا ہے؟ گروپ اسٹڈی میں…

5 days ago

اسلامی اخلاق و آداب سورۃ الحجرات کے تناظر میں

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کیسے تھے؟سورۃ الحجرات کو کس دوسرے نام سے…

2 weeks ago

آزمائش میں مومن کا کردار کیا ہو؟

انسانی زندگی نشیب و فراز کا مجموعہ ہے، جہاں خوشیوں کے ساتھ ساتھ آزمائشیں بھی…

2 weeks ago

کیا ساس، سسر کی خدمت واجب ہے؟

کیا ساس، سسر کی خدمت شادی کے اہم مقاصد میں سے ہے؟ کیا بہو پر…

2 weeks ago

ایک ہی مجلس کی تین طلاقیں، تین ہوں گی یا ایک؟

کیا ایک مجلس کی تین طلاقوں کے تین واقع ہونے پر اجماع ہے؟ ایک مجلس…

2 weeks ago