معاشرے میں ترقی کا معیار مغربی ثقافت نہیں بلکہ علم کی وہ معراج ہے جس کو اہلِ مغرب نے اپنا شعار بنایا۔ مغربی اقوام کی اندھی تقلید نے ہمارے نوجوانوں کو اس طرح متاثر کیا ہے کہ ایجاد کے نام پر اُن کے دامن خالی اور علم کے نام پر ہاتھ کورے نظر آتے ہیں۔ شہرت کو پیسہ کمانے کا شارٹ کٹ بنا کر اُنہیں جدید سوشل میڈیا کے خطرناک دلدل میں دھنسایا جارہا ہے۔