کیا اللہ تعالیٰ حاضر ناظر ہے؟

  • کیا الله تعالیٰ کے لیے حاضر کہنا صحیح ہے؟
  • اللہ کی ذات عرش پر ہے اور اسکا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ اس کا علم ، اس کی سمع ، اس کی بصر اور اس کی قدرت ہر چیز کو پاتی ہے۔
  • نبی کریم ﷺ جو افصح العرب تھے انہوں نے اللہ کے لیے لفظ قریب استعمال کیا ہے
فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔