جنتی بشارت پانے والے صحابہ کرام کے اوصاف Part 3



جنتی بشارت پانے والے صحابہ کرام کے اوصاف Part 3

جنت کی بشارت پانے والے صحابہِ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اوصاف

رسول اللہﷺنےاپنی زبانِ مبارک سے مختلف مواقع پر متعین کرکےتقریباً (28) اٹھائیس صحابہِ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بعض خصوصی صفات کی وجہ سے دنیا میں ہی جنت کی بشارت  دی۔

اِس خصوصی نشست میں اُن اوصاف  کو  پہلی مرتبہ مرتب و مفصل بیان کیا جائے گاجن اوصافِ حمیدہ کے باعث مبشرین بالجنۃ صحابہ کرام  کویہ اعزاز حاصل ہوا۔
الحمد للہ اس منفرد تقریب میں فضیلۃ الشیخ نے انتہائی مدلل و منفرد انداز سے اوصاف بیان کئے۔ سامعین کی حالت قابلِ دید تھی۔

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔