وہ کیا اسباب ہیں جن کی وجہ سے جہنم میں خواتین کی کثرت زیادہ ہوگی خواتین کو یہ جاننا چاہیے تاکہ وہ اپنی اصلاح کریں اور ایسی عاداتِ بد سے خود کو محفوظ رکھیں جو جہنم میں جانے کا سبب بنتی ہیںجہنم میں خواتین زیادہ ہوں گی جس کی وجہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ بیان کی گئی ہے کہ خواتین اپنے خاوندوں کی بہت زیادہ نافرمانی کرتی ہیں ، ان کی بات نہ ماننا ، الجھنا اور شوہر کے حکم کو ٹال دینا یہ خواتین میں عام ہے ، اسی طرح دوسری وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ عورتیں بہت زیادہ لعن طعن کرتی ہیں ، بالخصوص ان دو اعمال کا تذکرہ ہوا ہے ، مزید تفصیل جاننے کے لیے یہ خطاب سماعت فرمائیں۔
- فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ in خواتین سے متعلق احکام و نصائح