اسلامی اصولِ تجارت قسط – 1


اس خطاب میں تجارت کے اصول و ضوابط، حلال و حرام، اور تجارت سے متعلقہ اموربیان کئے گئے ہیں، اسلام کے معاشی نظام کی اساس انسانی عقل یا تجربات نہیں بلکہ وحی الہی ہے ، اس لیے باقی سارے نظام تو خرابی و فساد کا شکار ہوسکتے ہیں اور ہوئے ہیں لیکن اسلامی نظام معیشت یہ صلاحیت و امتیاز رکھتا ہے کہ اگر اسے دنای میں صحیح طور پر اور کامل طور پر نافذ کردیا جائے تو معاشی مسائل کا اس سے بہتر حل کوئی اور نہیں ہوسکتا۔

الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ: آپ کراچی کے معروف دینی ادارہ المعہد السلفی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالشھادۃ العالیہ کی سند حاصل کی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، نیز اسلامک بینکنگ اور فنانس میں جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی جاری ہے۔ اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے مدیر ، الھجرہ آن لائن انسٹیٹیوٹ کے مدیر ہیں ، البروج انسٹیٹیوٹ کراچی میں مدرس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔