عالم اسلام میں بیداری کی لہر نے ایک طرح سے مسلمانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ وہ عالمِ حاضر میں پیدا ہونے والی نت نئی تبدیلیوں سے متعلق سوچیں اور ان مسائل میں شرعی حکم تلاش کریں ۔ معیشت واقتصاد بھی ایسا مسئلہ ہے جس میں بہت سے نئے مسائل پیدا ہوچکے ہیں ۔ اور ہو رہے ہیں جو حل کے طالب ہیں ۔
لہٰذا معیشت واقتصاد کے جدید مسائل کی گھتی سلجھانے کیلئے اہل علم نے انفرادی ، اجتماعی اور بین الاقوامی سطح پر کاوشیں کی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ان کا بیان احوال کچھ یوں ہے ۔
نمبرشمار | سال | عنوان | مقام |
1 | 1951 | الربا ونزع الملکية ( سود اور ملکیت ) | پیرس |
2 | 1961 | التأمین ( انشورنس) | دمشق |
3 | 1967 | عام | قاھرہ |
4 | 1975 | عام | تیونس |
5 | 1977 | عام | ریاض |
6 | 1976 | المصارف الاسلامیہ ( اسلامی بینکنگ) | ریاض |
7 | 1963مارچ | عام | قاھرہ |
مجمع بحوث اسلامیہ قاھرہ کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والے سیمینارز | |||
8 | 1965مئی | المعاملات المصرفیہ واستثمار الأموال فی الاسلام (بینکنگ معاملات اور اسلام میں مال کی فائناسنگ) | قاھرہ |
9 | 1966اکتوبر | عام | قاھرہ |
10 | 1971مارچ | عام | قاھرہ |
11 | 1972ستمبر | الاسس التی تقوم علیہا المصارف التجاریۃ وکیفیۃ التوفیق بینھا وبین الشریعۃ الاسلامیہ وحکم شھادات الاستثمار وودائع صنادیق الادخار ( تجارتی بینکوں کی بنیادیں ، اور ان کی شریعت سے ہم آہنگی کے طریقے ، فائناسنگ سرٹیفکیٹ کا حکم اوربچت کھاتے اور جمع فنڈ ) | قاھرہ |
12 | 1977 اکتوبر | عام | |
13 | 1976 | دراسۃ انشاء مراکز ومعاہد متخصصہ فی الاقتصاد الاسلامی ، (اقتصاد اسلامی میں خصوصی مراکز اور معاہد کے قیام کا مطالعہ) | مکۃ المکرمۃ |
14 | 1983 | المؤتمر العالمی الثانی للاقتصاد الاسلامی ( اقتصاد اسلامی کا دوسرا سیمینار ) International Union of Islamic Banks | پاکستان |
15 | 1399ھ | پہلا سیمینار | دبئی |
16 | 1983 | دوسرا سیمینار | کویت |
رابطہ عالم اسلامی کے تحت قائم ہونے والی مجمع الفقہ الاسلامی جدہ ( اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ )جو 1386ھمیں قائم ہوئی اور اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے معاشی ، معاشرتی ، اقتصادی ودیگر اہم موضوعات پر متعدد سیمینارز منعقد کراچکی ہے ۔
اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز کے تحت مختلف سیمینارز کا انعقاد ہوا جن کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔
جامعہ ملک عبد العزیز جدہ کے تحت :(الإستثمار والتمويل)کے عنوان پر 1401ھ میں سیمینار منعقد ہوا ۔
برکہ بینک کے تحت اسطنبول میں اور مدینہ منورہ میں 1400ھ میں دو سیمینار منعقد کئے گئے ۔
بینک اسلامی کے تحت (ندوة الاوراق المالية الاسلامية) کے عنوا ن کے تحت 1407ھ میں جدہ میں سیمینار منعقد ہوا ۔
بینک فیصل اسلامی کے تحت 1404ھ میں (البنوک الإسلامية ودورهافي التنميةالإقتصاديةوالإجتماعية ) کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا ۔
مخصوص میگزینز
مجلة البنوک الاسلامية یہ مجلہ International Union of Islamic Banks کے تحت شائع ہوتا ہے ۔
مجلۃ النور : جوکہ Kuwait Finance House کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے ۔
*مجلۃ الاقتصاد اسلامی یہ بینک دبئی اسلامی کی جانب سے جاری ہوتا ہے ۔
مجلۃ البحوث الاسلامہ : یہ مجلہ ادارہ عامہ للبحوث والافتاء والدعوۃ والارشاد سعودی عرب ۔
*صلی اللّٰہ و سلم علی نبینا محمد و علی آلہ وصحبہ أجمعین
سیدنا علیؓ نے دار الخلافہ کو مدینہ طیبہ سے کہاں منتقل کیا؟کیا سیدنا علیؓ اور…
کیا سیدنا امیر معاویہ ؓ نے اپنے بیٹے کو خلیفہ نامزد کرکے اسلام کی تاریخ…
شہدائے کربلا کے چند مخصوص ناموں کو آخر کیوں چھپایا جاتا ہے؟ اہم وجہ جانیے!کربلا…
یزید کی بیعت کا حکم مدینہ تک کیسے پہنچا؟سیدنا حسینؓ تک جب پیغام پہنچا تو…
کیا کربلاء تاریخِ اسلام کا سب سے المناک واقعہ ہے؟تاریخِ اسلام میں سب سے مظلومانہ…
اخلاقِ حسنہ، دینِ اسلام کا حسن اور ایک مسلمان کی پہچان ہیں۔ اس آڈیو میں…