علم نافع اور عمل صالح



نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک اہم ترین دعا یہ ہے کہ رسول کریم علم نافع یعنی فائدہ دینے والے علم اور قبول ہونے والے عمل کی دعا مانگا کرتے تھے ، ہمیں بھی یہ دعا کرنی چاہیے اور اس کی جستجو بھی کرنی چاہیے کہ ہم علم کے حصول کی جستجو کریں اور ایسے اعمال کریں جو اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہوں


فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔