ابراہیم علیہ السلام کا منہج اور قربانی



ابراہیم علیہ السلام کا منہج اور قربانی

ابراہیم علیہ السلام کا قرآن کریم میں جابجا تذکرہ ہوا ہے ، اور مسلمانوں کو ان کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے بلکہ حج کے مناسک اور قربانی میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے بہت سے اعمال کی یاد تازہ ہے ، مزید جاننے کے لیے یہ خطاب سماعت فرمائیں

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔