حقوقُ العباد میں پہلا حق دار کون ؟
حقوق العباد میں سب سے پہلا اور اہم ترین حق والدین کا حق ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھ دی ہے کہ جو اس پر احسان کرے، انسان اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔ اور والدین سے بڑھ کر کس کا احسان ہو سکتا ہے؟
اسی لیے قرآنِ کریم میں متعدد مقامات پر اللہ تعالیٰ نے اپنے حق کے فوراً بعد والدین کے حق کا ذکر فرمایا ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَاعْبُدُوا اللّٰہَ وَلَا تُشْرِکُوا بِہٖ شَیْئًا وَبِالْوَالِدَیْنِ إِحْسَانًا
ترجمہ: اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ اللہ کی عبادت کے بعد سب سے بڑا حق والدین کا ہے، اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ ایمان کی نشانی ہے۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے اس آڈیو کو سماعت فرمائیں…
کیا قبر میں سوالات کے دوران نبی کریم ﷺ کی زیارت کرائی جاتی ہے؟ کیا…
اسباب اختیار کرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ "فلاں ڈاکٹر کے ہاتھ میں…
مدینہ میں نفاق کا ظہور کب اور کیوں ہوا؟منافقین کی سب سے بنیادی اور خطرناک…
خطبہ اول: یقیناً تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، وہ اکیلا اور بے نیاز ہے،…
قدرتی وسائل سے بھرپور پاکستان معاشی بحران کا شکار کیوں ہے؟ ہماری بدحالی کی بنیادی…