غیروں سے مشابہت کی انتہا! نئے سال کا جشن؟



Happy new year دراصل غیر مسلموں کی جانب سے منایا جانے والا سالانہ جشن ہے ، ہیپی نیو ائیر کی رات شراب و شاب کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں ، مگر مسلمان کسی ایسے جشن کو نہیں مناسکتا اس قسم کی تقریب جس میں اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کی گئی ہو شریک نہیں ہوسکتا ، اس قسم کے تہواروں کو غیر مسلموں کی دیکھا دیکھا اپنا ان کی نقالی اور مشابہت سے جس سے روکا گیا ، علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں اسی بات پر زور دیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ: آپ کا شمار پاکستان کے نامور علماء میں ہوتا ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے ، آپ ایک داعی ، مبلغ ، مصنف ، مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ ایک معروف مقرر و خطیب بھی ہیں ۔ 28 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ کراچی کے معروف ادارے جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی سے علوم اسلامیہ کی سند حاصل کرنے کے بعد جامعہ محمد بن سعود الریاض سے حدیث و علوم حدیث میں بکالوریس کی سند حاصل کی ۔ آپ اس وقت جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر ، المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی کے رئیس ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البروج انسٹیٹیوٹ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آپ متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں۔