فلسفۂ قربانی



فلسفۂ قربانی

قربانی بھی عبادات میں سے ایک اہم عبادت ہے ، بعض لوگوں کا قربانی کا بدل روپے پیسے یا صدقہ کو قرار دینا صحیح نہیں بلکہ قربانی جن فوائد کا سبب بنتی ہے دنیاوی اور اخروی لحاظ سے کسی اور کام سے ایسا ممکن نہیں ، مزید جانے کے لیے یہ خطاب سماعت فرمائیں

فضیلۃ الشیخ محمد ابراھیم بھٹی حفظہ اللہ: آپ ایک بلند پایہ خطیب اور ممتاز علمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ، دینی حلقوں میں آپ کا تعارف کوئی ڈھکا چھپا نہیں ، ملک پاکستان کے طول و عرض میں آپ کے پروگرامات کے تسلسل کا ایک طویل دورانیہ ہے ، چند سالوں سے جس میں قدرے کمی آئی ہے ، جس کی وجہ آپ کی بیماری ہے ،آپ بیماری کے باعث طویل سفر کی استطاعت نہیں رکھتے ، لیکن اب بھی حسب استطاعت دینی خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور معہد البدیع کوئٹہ ٹاؤن کراچی کے بانی و رئیس اور شیخ الحدیث ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت والی طویل زندگی عطا فرمائے ، ملک کے طول و عرض میں آپ کے خطابات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوجائے ۔ آمین