دینِ اسلام سے دوری کے نقصانات



بحیثیت مسلمان دینی احکام پر عمل پیرا ہونا ہماری اہم ذمہ داری ہے ، دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور مکمل طور پر دین اسلام سے جڑے رہنا دنیا اور آخرت میں فلاح ، کامیابی اور کامرانی کا باعث ہے دوسری طرف دین سے دوری دنیا و آخرت میں نقصانات اور خسارے کا باعث ہے ، جب انسان دین پر عمل پرا ہوتا ہے تو اس کا اخلاق ، کردار ، گفتار اور اس کا ظاہر و باطن بھی بہتر ہوجاتا ہے جبکہ دین سے دوری کی صورت میں بد اخلاقی ، بد کرداری اور نتیجتاً برا انجام کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ زیر نظر تقریر میں اسی بات پر زور دیا گیا ہے۔

الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ: آپ کراچی کے معروف دینی ادارہ المعہد السلفی سے علوم اسلامی کی تعلیم حاصل کی اورالشھادۃ العالیہ کی سند حاصل کی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں گریجویشن کیا، نیز اسلامک بینکنگ اور فنانس میں جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی جاری ہے۔ اب دعوت کی نشر و اشاعت کے حوالےسے سرگرم عمل ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے مدیر ، الھجرہ آن لائن انسٹیٹیوٹ کے مدیر ہیں ، البروج انسٹیٹیوٹ کراچی میں مدرس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔