اگست کی صبح بعد نمازِ فجر ’’المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی‘‘ کا ایک اہم وفد (جس میں بشمول کچھ خاص مہمانوں کے، الشیخ عثمان صفدر،الشیخ جمشید سلطان،الشیخ کامران یاسین، الشیخ فراز الحق اور ناچیز حماد چاؤلہ شامل تھے) کراچی سے ’’اندرونِ سندھ تجزیاتی و امدادی دورہ ‘‘ پر روانہ ہوئے۔ اور 29 اگست کی صبح کراچی واپس پہنچے۔
مقصدِ دورہ: (اندرونِ سندھ دورہ کیوں ضروری ؟)
اگرچہ المدینہ سینٹر کا سیلاب متاثرین کے لیے گزشتہ ایک ماہ سے کراچی پھر بلوچستان میں امدادی آپریشن جاری ہے لیکن اندرونِ سندھ دورہ کرنے کا مقصد سندھ بھر کی عمومی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینا اور بالخصوص گاؤں دیہات اور اندر تک کے چند کچے علاقوں تک خود پہنچ کر اپنی آنکھوں سے ناصرف صورتحال کومکمل دیکھنا تھا بلکہ متاثرین سے ملاقت کرکے اُن کی دلجوئی کرنا اور خود اُن کی زبانی ان کی ضروریات معلوم کرن بھی تھا اورساتھ ساتھ ان تک ہرممکن امدادو تعاون پہنچاتے ہوئےپھر آگے مزید اس دورہ کی روشنی میں بہتر سے بہتر منصوبہ بندی کرنا تھا۔ جس میں بحمدِ اللہ معقول حدتک اھداف حاصل بھی ہوئے۔
امداد کے لیے کہاں کہاں جانا چاہیے؟
چونکہ المدینہ اسلامک سینٹر کی کوشش یہ ہے کہ خود بھی وہاں پہنچا جائے اور امداد بھی وہیں پہنچائی جائے جہاں یا تو عموماً کوئی نہیں پہنچ رہا یا اب تک کوئی نہیں پہنچا، جہاں گاڑیاں نہیں جاسکتیں وہاں دیگر ذرائع اختیار کیے جائیں اورچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں ہی میں صحیح پر دور دراز اور اندر کے گاؤں دیہات تک پہنچنے کی سبیل اختیار کی جائے اور مساجد، مدرسوں اور دینی اداروں کو مراکز بناتے ہوئے امداد مستحقین تک پہنچائی جائے۔
دورہ میں وزِٹ کردہ علاقے؟
لہٰذا مذکورہ 2دنوں میں بالترتیب ہم نے درجِ ذیل علاقوں کا دورہ کیا :
سیلاب کے بعدکی صورتحال کی ایک جھلک:
اگلے کئی ماہ بلکہ شاید سال دو سال یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک اندرونِ سندھ کے زیادہ تر علاقوں کے دوبارہ بحال ہونے کی کوئی امید نہیں کہ کراچی کی طرح اندرونِ سندھ بھی لاوارث ہی ہے۔
تقسیم کردہ امدادی سامان :
ویسے تو الحمدُ للہ ایک ماہ سے امداد کا سلسلہ کراچی، بلوچستان اور اب سندھ بھر میں یومیہ طرز پر بغیر رُکے جاری ہے لیکن سینٹر کے اس 2 روزہ دورہ میں ’’قریباً 120 ٹن‘‘ پر مشتمل امدادی سامان ساتھ لے جایا گیا جس میں :
راشن ، پینے کا صاف پانی ،خیمے ، ترپال ،کپڑے ، دوائیاں وغیرہ شامل تھے جنہیں مخصوص و مذکورہ مقامات پر تقسیم کیا گیا ، جبکہ بعض مقامات پر كچھ نقد رقوم بهی دی گئیں ،نیز حالیہ روازنہ کی بنیاد پر 100 دیگیں پکے پکائے کھانے کی سندھ بھر کے مختلف مقامات پر مسلسل تقسیم کی جارہی ہیں اور 100 مزید ایک آدھ دن میں شروع کی جارہی ہیں ان شاء اللہ یہ سلسلہ مسلسل بڑھایا جارہا ہے ۔ نسأل الله القبول والاخلاص فی القول والعمل والتوفیق المزید ۔
روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹس بھی سینٹر کےفیس بک سوشل میڈیا آفیشل پیج 1 islamfort پرجاری بھی کی جاتی ہے۔
فوری بنیادی ضروریات کیا ہیں ؟
بالخصوص تین بنیادی چیزوں کی فوری اشد ضرورت ہے جو جتنی بھی ہوں کم ہیں:
جبکہ ان کے علاوہ بالعموم :
المدینہ اسلامک سینٹر کے کام کا طریقہ کار:
الحمدُ للہ ادارہ ’’ المدینہ اسلامک سینٹرایک رجسٹرد سوسائٹی ‘‘ہے جو 2010 سے کراچی اور 2014 سے سندھ بھرمیں’’ دعوتی ، تعلیمی اور رفاہی ‘‘ سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ، حالیہ صوبہ بھر کے 19 سے زائد اضلاع کے تحت کئی بڑے چھوٹے شہر، بے شمار گاؤں دیہات اور اندر تک کے کچے علاقوں تک مذکورہ تمام سلسلے حتی المقدور جاری ہیں اور ’’ہر علاقے میں سرپرستی و نگرانی کا ایک مثالی منظّم سیٹپ بھی موجود ہے‘‘ جس کے تحت کئی فاضل علماء ،دعاۃ ،اساتذہ ومعلمین اور ویلفئر ٹیم، مساجد و مدارس، اسکولزاور اوطاقوں کو مراکز بناتے ہوئے علاقے کے رہائشی ذمہ داران و افراد کے ذریعہ سندھ بھر کے لوگوں میں دینی و فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔نیز یہی طریقہ کار محدود پیمانے پر بلوچستان میں بھی جاری ہے۔وللہ الحمدُ والمِنہ
آئیے! الله كے دین اور دكهی انسانیت كی خدمت كے اس عظیم مشن میں المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کا ساتھ دیجیے۔!
رابطہ برائے معلومات وتعاون:
00923222056928
اکاؤنٹ تفصیل برائے آن لائن عطیات:
Al-Madinah Islamic Research Center
United Bank Limited
Account No: 0109-233415594
IBN NO: PK 69 UNIL 0109 0002 3341 5594
Branch Code: 0051
BAIT-UL-SALAM DHA, Phase IV, Karachi
لیلۃ القدر میں قرآن مجید مکمل نازل ہونے کے ساتھ دوسرا اہم کام کیا ہوا؟…
عبادت کے حوالے سے قرآن مجید کی کیا نصیحت ہے؟ کیا چھٹیوں کے دن آرام…
عید کی خوشی کیسے منائیں؟ عید کا چاند دیکھ کر نبی کریم ﷺ کیا کرتے…
کیا فیشن اختیار کرنے میں ہم آزاد ہیں؟ زینت، خوبصورتی یا فیشن اختیار کرنا شرعا…
غزہ کی حالیہ صورتحال کس قرآنی آیت کی عکاسی کرتی ہے؟ رمضان المبارک میں اہلِ…
رمضان المبارک میں نبی کریم ﷺ کی عبادت کیسی ہوتی تھی؟ نبی کریم ﷺ کا…