اللہ تعالیٰ کسی کا عمل ضائع نہیں کرتا۔
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
“اِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ
ترجمہ: بے شک اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں بارہا واضح فرمایا ہے کہ ایمان، عملِ صالح، تقویٰ، صبر اور احسان والے بندوں کے اعمال کبھی ضائع نہیں کیے جاتے۔
اللہ اپنے بندوں کے خلوصِ نیت سے کیے گئے ہر نیک عمل کی قدر فرماتا ہے۔
اسی موقع پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
“إِنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ”
ترجمہ: میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یا عورت
یہ آیت حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے سوال کے جواب میں نازل ہوئی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ کے نزدیک مرد و عورت دونوں کے نیک اعمال برابر اہمیت رکھتے ہیں۔
یقیناً اللہ کے ہاں ہر عمل محفوظ ہے۔ شرط صرف ایمان، اخلاص اور تقویٰ کی ہے۔
مزید جانیے الشیخ یونس اثری صاحب کی زبانی۔
کیا شرعی اذکار کو مختصر یا توڑ کر پڑھنا جائز ہے؟ کیا مسنون اذکار کے…
اللہ تعالیٰ نے انسان کو شاہکار مخلوق بنایا ہے — بہترین شکل، عقل، اور صلاحیتوں…
اللہ تعالیٰ نے جنت کو ایمان والوں کے لیے نعمتوں سے بھرا،اور جہنم کی آگ…
کیا اسلام کا مقصد لوگوں کو سزائیں دینا ہے؟ اسلام کے تفتیشی نظام میں سخت…
حدیث کو قبول کرنے کے لیے عقل کو معیار بنانا عقلمندی ہے یا بےوقوفی؟ غامدی…
خطبہ اول: ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے، وہ گناہ بخشنے والا، توبہ…